They are 100% FREE.

جمعرات، 14 نومبر، 2019

غلام سرور خان نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی: اسلام آباد ہائیکورٹ

غلام سرور نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی: اسلام آباد ہائیکورٹ
چیف جسٹس  اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرغلام 
سرور  عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر غلام سرور اور وزیرِ اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان   کے خلاف وہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ غلام سرور خان عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر نے عدالتی فیصلوں پر لوگوں کے ذہنوں میں شکوک پیدا کیے، اداروں پر سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی۔
 اس موقع پروفاقی وزیر غلام سرور خان  نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی اور کہا کہ وہ یہ کیس لڑنا نہیں چاہتے۔
انہوں نے عدالت عالیہ سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے کی استدعا بھی کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے غلام سرور خان اورفردوس عاشق اعوان  کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں