They are 100% FREE.

جمعرات، 14 نومبر، 2019

اقربا پروری کی بدترین مثال، چیئرمین ہلالِ احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کو عہدے سے ہٹا کر ابرار الحق کو تعینات کردیا گیا

اقربا پروری کی بدترین مثال، چیئرمین ہلالِ احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کو عہدے سے ہٹا کر ابرار الحق کو تعینات کردیا گیا
اسلام آباد : صدر پاکستان عارف علوی نے ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہٰی کو مدت پوری ہونے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ تحریک انصاف کے رہنما و گلوکار ابرار الحق کو نیا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم غیر آئینی و غیر قانونی ہے کیونکہ قواعد کی رو سے اس عہدے پر ایک بار تقرری کردی جائے تو اس شخص کو مقررہ مدت 3 سال پوری ہونے سے پہلے ہٹایا نہیں جاسکتا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ابر ارالحق این اے 72 نارووال میں مسلسل تین بار قومی اسمبلی کی نشست پر بھاری مارجن کے ساتھ شکست کھا چکے ہیں۔ ووٹ کے ذریعے منتخب نہ ہونے کے باعث تحریک انصاف کی حکومت نے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ابرار الحق کو نوازنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، یہ میرٹ کے قتل اور اقربا پروری کی بد ترین مثال ہے۔
گزشتہ دنوں صدر مملکت نے ٹیکس محتسب مشاق سکھیرا کو بھی مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا تھا لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں ان کے عہدے پر بحال کردیا تھا۔ اس سے قبل چیئرمین پی آر سی ایس پنجاب محمد حنیف کو بھی مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، انہیں اس وقت کے گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ نے عہدے سے ہٹایا تھا لیکن ان دنوں لاہور ہائیکورٹ میں خدمات سرانجام دینے والے جسٹس منصور علی شاہ نے یہ حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بحال کردیا تھا۔
مزید برآں ابرارالحق ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین کے عہدے کی مطلوبہ اہلیت پر بھی پورا نہیں اترتے۔ ان کی تعیناتی مفادات کا ٹکراﺅ بھی ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ایک این جی او، پرائیویٹ ہسپتال اور پرائیویٹ میڈیکل کالج کی سربراہی کر رہے ہیں ۔ وہ اپنے خیراتی ادارے سہارا کیلئے عطیات جمع کرتے ہیں اس لیے وہ ایسے دو اداروں کے بروقت سربراہ نہیں بن سکتے جن کے کام کرنے کا طریقہ کار ایک جیسا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں