They are 100% FREE.

جمعہ، 15 نومبر، 2019

تاوان نہ دینے کا فیصلہ نواز شریف کا ہے، خواجہ آصف


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ساڑھے سات ارب روپے کے بانڈ کی شرط نہ ماننا سو فیصد نواز شریف کا فیصلہ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے فواد چودھری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ نواز شریف کو والدہ، ڈاکٹرز اور اہل خانہ نے علاج کے لئے آمادہ کیا تھا مگر حکومتی شرط کے بعد انہوں نے انکار کردیا۔
خواجہ آصف نےکہا کہ پارٹی نواز شریف کے اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ کوئی تاوان ادا کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ کرسی پر نظر رکھنے کا بیان دینے والے اپنا گراف اوپر کرنا چاہتے ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کو نواز شریف نے مات دے دی اور وہ کسی قسم کا تاوان دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی ضمانت ہے اور مچلکے بھی بھرے ہوئے تو کس بات کے پیسے دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں