They are 100% FREE.

پیر، 18 نومبر، 2019

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو گرافی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ..
اسلام آباد : راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئر ڈاکٹروں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی انجیو گرافی کر دی ،سینے میں شدید درد کی وجہ سے شیخ رشید احمد کو آر آئی سی لایا گیا جہاں پر ابتدائی ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹروں نے انجیو گرافی تجویز کی تاہم شیخ رشید احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق مزید 24گھنٹے شیخ رشید احمد ہسپتال میں رہیں گے ۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بھتیجے ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انسداد منشیات شیخ راشد شفیق نے پیر کو "اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید احمد پیر کی صبح معمول کے مطابق اٹھے اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وقار النساء گرلز کالج میں تقریب سے خطاب کے بعد لال حویلی گئے جہاں انھیں اچانک سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں ہولی فیملی ہسپتال لیجایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کے ٹیسٹ کیے جس کے بعد انھیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا اور ای سی جی ،ایکو سمیت دیگر ٹیسٹ کر نے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی انجیو گرافی تجویز کی ۔
سینئر ڈاکٹروں نے شیخ رشید احمد کی انجیو گرافی کی اور مزید 24گھنٹے ہسپتال میں داخل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شیخ راشد شفیق کے مطابق شیخ رشید احمد مکمل آرام کر رہے ہیں ،ڈاکٹروں کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کر رہے ہیں ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے "اے پی پی" کوبتایا کہ شیخ رشید احمد کی انجیوگرافی کر دی گئی ہے اور ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہرکیانی نے بتایا کہ شیخ رشید کے دل کی ایک شریان میں کلاٹ ہے جو ادویات سے ٹھیک ہو جائے گا، انہیں اسٹنٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹر نے شیخ رشید کو 4 گھنٹوں تک کسی بھی شخص سے ملاقات نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں