They are 100% FREE.

منگل، 26 نومبر، 2019

مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی حریم شاہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

ن لیگ کے رکن اسمبلی کا حریم شاہ کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

پشاور(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
حریم شاہ کے نام سے کون واقف نہیں ویسے بھی جب سے وزارت خارجہ کے دفتر جا کر محترمہ نے ٹانگ مار کر دروازا کھولااور وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر جا کر براجمان ہو گئیں تب سے تو ہر خاص و عام ان کے نام سے واقف ہو چکا ہے۔ٹک ٹاک پر ان کی مختلف جگہوں پر ویڈیوزاور اسلحہ چلانے کے علاوہ بھی کئی متنازعہ ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
تاہم مین اسٹریم میڈیا میں ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی جب ان کی وزارت خارجہ اور دیگر اہم جگہوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھی۔اس کے بعد حریم شاہ کی کئی حکومتی وزرااور اہم شخصیات کے ساتھ تصاویر منظر عام پرآئیں اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی ان کی ایک تصویر خاصی وائرل ہو ئی تھی تاہم اب مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نے بھی حریم شاہ کے ساتھ ڈانس کر کے کمی پوری کردی ہے کہ جو خاتون حکومتی پارٹی کے ساتھ وائرل ہوئی پھر رہی تھی اب وہ ن لیگ کے نام کے ساتھ بھی جڑ گئی ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد رکن اسمبلی محمد امین نے کہا ہے کہ ویڈیو کچھ ماہ پرانی ہے، حریم شاہ کلچر شو میں آئی تھیں اور میں نے بھی وہاں رقص کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں