They are 100% FREE.

پیر، 18 نومبر، 2019

ایک ماہ دھرنا دے کردکھاتے تو ساری باتیں مان جاتا،عمران خان

ایک ماہ دھرنا دے کردکھاتے تو ساری باتیں مان جاتا،عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ماہ دھرنا دے کردکھاتے تو ساری باتیں مان جاتا،نبی پاک ﷺ کے دین کو پیسا بنانے کیلئے بیچنا گناہ ہے،جھوٹ بول کر دھرنے میں لوگوں کو لایا گیا، جتنا بڑا مجرم ،اس نے کنٹینر پر اتنا زیادہ شور مچایا، ہم نے 126دن گزارے،دھرنے میں ہم سے زیادہ کوئی ایکسپرٹ نہیں۔انہوں نے آج ہزارہ موٹروے حویلیاں مانسہرہ سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرادسعید کی تقریر سن کر سوچ رہا تھا کہ اللہ میرے ملک کے نوجوانوں میں اس طرح کا جنون پیدا کردے۔
جنون صلاحیت اور عقل کو شکست دیتا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ مراد ہماری سٹوڈنٹس فیڈریشن سے اوپر آئے،آج وفاقی وزیر ہیں۔ کوئی سیاسی رشتہ داری یا تعلق نہیں ہے، میرٹ پر اوپر آئے ہیں، پوسٹل سروسز اور محکمہ مواصلات دونوں خسارے میں تھے لیکن انہوں نے آکر اس کو سنبھالا دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں