They are 100% FREE.

بدھ، 27 نومبر، 2019

وزارت داخلہ کی سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکنے کی درخواست منظور

وزارت داخلہ کی سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکنے کی درخواست منظور
اسلام آباد  : اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئین شکنی کیس میں وزارت داخلہ کی درخواست منظور کر لی ہے۔تفسٰلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کے حوالے سے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے  کیس سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے وزرات داخلہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا جس کے بعد خصوصی عدالت کل اس کیس کا فیصلہ نہیں سنائے گی،پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی گئی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے اس شخص کا مقدمہ ہے جس نے عدلیہ پر وار کیا اور اشتہاری بھی ہو چکا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں