They are 100% FREE.

اتوار، 17 نومبر، 2019

لاہور ہائیکورٹ ، نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری ، کیس کی مزید سماعت جنوری تک ملتوی

وفاقی حکومت نے نواز شریف کے بیان حلفی کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم نے جاری کیا ہے جو 4 صفحات پر مشتمل ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کے بیان حلفی تحریری فیصلے کا حصہ ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جاتا ہے، انہیں ایک بار 4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی ہے، نواز شریف کو جب ڈاکٹر صحت مند قرار دیں تووہ واپس آجائیں۔
تحریری فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ نواز شریف اور حکومت کے وکلا میں اتفاق رائے پیدا نہ ہو سکا،رجسٹرار ہائیکورٹ نواز شریف اور شہباز شریف کے دستخط شدہ بیان حلفی جمع کریں،حکومت نے ڈیڑھ ارب کے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط عائد کی تھی ،شریف برادران کے بیان حلفی کے بعد انڈیمنٹی بانڈکی شرط کو معطل کیا جاتا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کیا جاتا ہے،جنوری 2020 کے تیسرے ہفتے میں کیس کی سماعت کی جائے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں