They are 100% FREE.

جمعرات، 14 نومبر، 2019

پاکستان کی حالیہ تاریخ میں آسمانی بجلی گرنے کا سب سے خوفناک واقعہ، افسوسناک حد تک جانی نقصان، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

پاکستان کی حالیہ تاریخ میں آسمانی بجلی گرنے کا سب سے خوفناک واقعہ، ..
تھرپارکر: سندھ کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، آسمانی بجلی گرنے سے 22 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روزگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی، تیز بارش کے دوران مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق تھر کے مختلف دیہات میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تھر کے مختلف دیہات میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، سب سے زیادہ نقصان ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہات میں ہوا ہے، جہاں 8 افراد جاں بحق جب کہ 61 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔
آسمانی بجلی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہانے والوں میں 6 خواتین شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت ڈانی بھیل، سنگھار، ماریت، سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوھٹ اور صمد سومرو کے نام سے ہوئی ہے۔کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ سانگھڑ کے علاقے اچھڑوتھر میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 4 زندگیاں لقمہ اجل بنیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں