They are 100% FREE.

منگل، 19 نومبر، 2019

سابق وزیراعظم نواز شریف ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو گئے ائیرایمبولینس نے تقریباً ساڑھے 10 بجے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے اڑان بھری



لاہور  : سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا سے علامہ
 اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل پر پہنچے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے ائیر پورٹ پہنچے، جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔
قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔ قطر سے آنے والی ائیر ایمبولینس بھی ائیر پورٹ پہنچ چکی تھی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے، ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نواز شریف بذریعہ ایمبولینس علامہ اقبال ایئرپورٹ کےحج ٹرمینل پہنچے ۔
نواز شریف،شہبازشریف ، ڈاکٹر عدنان،محمد عرفان،عابداللہ جان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کردیئے گئے جبکہ نواز شریف کی میڈیکل فائل قطر ایئرویز کے ڈاکٹرز کے حوالے کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈپریشر،شوگر چیک کریں گے جبکہ نوازشریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائےگا، ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان کی اجازت دی۔
حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کو مکمل کلیئرنس دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق نواز شریف کو صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ہے اور وہ اس دفعہ صرف عدالت کے احکامات دیکھا کر ملک سے باہر جا سکیں گے تاہم ان کا نام ای سی ایل میں رہے گا۔ نواز شریف ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ایئرایمبولینس میں دو ڈاکٹرز، دوپیرامیڈیکل اسٹاف اور طبی امداد کی سہولیات موجود ہیں۔
سابق وزیر اعظم کے ہمراہ پانچ لوگ ائیر ایمبولینس میں روانہ ہوں گے جن میں شہباز شریف، ڈاکٹر عدن، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نوا شریف دوہا کے راستے برطانیہ جائیں گے، ایئر بس اے 319-133LR A7MED کے زریعے سابق وزیراعظم کی روانگی ہوگی، نواز شریف شام ساڑھے چھ بجے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچیں گے۔

Former PM will depart for London, UK via Doha, Qatar in an Airbus A-319-133LR / A7-MED Air Ambulance managed by Qatar Airways at 10:00 AM PST.
ETA (HEATHROW/LHR): 06:30 PM GMT
Insha’Allah ..


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں