They are 100% FREE.

ہفتہ، 23 نومبر، 2019

مکہ اور طائف سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

مکہ اور طائف سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
مکہ مکرمہ اورطائف سمیت کئی علاقو ں میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بارش اور تیز ہوا چلنے سے کئی درخت اور بورڈ بھی گر گئے۔
ادھر سعودی ترجمان برائے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آئندہ چار دن تک موسم غیر یقینی رہے گا، انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں میں ہفتے کو بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ماہر موسمیات نے بتایا کہ مدینہ منورہ اور اردگرد کے علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ بارش کے باعث مشرقی محایل میں چٹانیں گر نےسے سڑک جزوی طور پر بند ہے۔ جدہ میں دن بھر مطلع آبر آلود رہا اور بعض مقامات پر بوندا باندی بھی ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں