They are 100% FREE.

منگل، 26 نومبر، 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ ..
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخوست نا قابل سماعت قرار دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے دی گئی ہے۔
عدالت نے وزیراعظم کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ گذشتہ روز محفوظ کیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سلیم اللہ خان کی جانب سے عمران خان کی تقریر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں