They are 100% FREE.

جمعرات، 28 نومبر، 2019

اب کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے لیے گھنٹوں لمبی قطار میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا.

اب کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے لیے گھنٹوں لمبی قطار میں انتظار ..
اسلام آباد : اب اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے لیے گھنٹوں لمبی قطار میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اس سلسلے میں ایک آن لائن سہولت متعارف کروادی ہے جس کی مدد سے پاکستانی شہری اب آن لائن سہولت کے استعمال سے اپنی دہلیز پر اپنا شناختی کارڈ حاصل کرسکیں گے۔
  اس طرح شناختی کارڈ حاصل کرنے کیلئے جو طریقہ کار اپنانا ہوگا وہ یوں ہے کہ:
سب سے پہلے آپ نادرا کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کرکے اپنے لئے اکاؤنٹ بنائیں گے۔
 آپ سے آپ کا موبائل نمبر اور ای میل پتہ پوچھا جائے گا۔ اس کے بعد تصدیق کے لیے آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل پتے پر ایک کوڈ نادرا کے ذریعہ بھیجا جائے گا۔
اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے بعد آپ اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرنا شروع کردیں گے اور آن لائن سہولت حاصل کرسکیں گے۔
اس کے بعد دوسری تمام رسمی کارروائیوں کے بعد ، آپ کو شناختی کارڈ کے آپشن کو تلاش کرنا ہو جس کے بعد اگلا مرحلہ یہ ہے کہ وہاں موجود فارم کو پُر کرنا ہے اور اس میں اپنی تصویر اپ لوڈ کرنا ہوگی۔
پھر فارم کا پرنٹ نکلوا کر گریڈ 17 کے کسی افسر سے تصدیق کروانا ہوگا۔ آخری مرحلہ یہ ہے کہ تصدیق شدہ فارم نادرا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ سے نادرا کے ایک عہدیدار سے کچھ دن بعد رابطہ کیا جائے گا۔
آن لائن پروسیسنگ فیس عام کارڈ اور سمارٹ کارڈ کے لئے بالترتیب 560 اور 750 روپے ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں