They are 100% FREE.

اتوار، 17 نومبر، 2019

"زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن حکومت۔۔۔ "نوازشریف کا موقف بھی آگیا


لاہور: نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعدسابق وزیراعظم کا پہلابیان سامنے آگیا۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔حکومت نے انتہائی چھوٹے دل کا مظاہرہ کیا۔چھوٹے بھائی ہونے کے ناطےشہبازشریف نے جو کوشش کی وہ قابل تعریف ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا۔شہبازشریف آج جاتی امراپہنچے جہاں انہوں نے اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کی اور نیک تمناوں کااظہارکیا۔اس موقع پر مریم نواز بھی وہاں موجودتھیں جبکہ ڈاکٹر عدنان نے شہبازشریف کونوازشریف کی صحت سے متعلق بریف کیا۔شہبازشریف نے نواز شریف سے ان کی طبیعت کااحوال پوچھا اور انہیں اب تک ہونے والے معاملات سےمتعلق آگاہ بھی کیا۔شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں آپ بس تیاری کریں۔اپنے بیان میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے دشمنی کی سیاست نہیں کی بلکہ انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاتمام سیاسی جماعتوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کیا۔شہبازشریف نے کہاکہ وہ چوہدری شجاعت ، چوہدری پرویز الٰہی، اے این پی ، چیئرمین سینیٹ اور عوام کے شکرگزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اور نوازشریف کی صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کیں۔اس موقع پر شہبازشریف نے حکومت پر تنقید بھی کی ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاخیر کی لیکن اللہ تعالیٰ نے ریلیف دیا۔
یادرہے گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے حکم نامہ تحریر کراتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے نمائندے کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے، اور اب نواز شریف 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں اور علاج کے دوران اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں ہی علاج کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں۔سماعت سے قبل فریقین نے اپنے اپنے ڈرافٹ جمع کرائے تھے تاہم عدالت تاہم عدالت نے وکلا کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو بیرون ملک روانگی کا پروانہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کا نام ای سے نکلوانے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کونواز شریف کو ریلیف دینے کی بات کی تھی جبکہ چوہدری برادران حکومت کو قائل کرنے والوں میں نمایاں تھے۔چوہدری شجاعت کے مطابق انہوں نے عمران خان سے کہا تھا کہ وہ اپنے گلے میں طوق نہ ڈالیں اور میاں نوازشریف کو ملک سے باہر علاج کیلئے جانے کی اجازت دے دیں۔ چوہدری برادران کےاس بھرپور کردار کو شہبازشریف نے بھی سراہا ہے اور ان کا شکریہ اداکیاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں