They are 100% FREE.

ہفتہ، 23 نومبر، 2019

سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی اٹھالی

 حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی اٹھالی
کراچی:سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نےاسلحہ لائسنس کےاِجراپرعائدپابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق غیرممنوعہ بورکےکمپیوٹرائزڈ  اسلحہ لائسنس کا اجرا کیا جائے گا۔سندھ آرمز لائسنس ایکٹ کے تحت ہر ماہ مقررہ کوٹے کے تحت اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔یاد رہےکہ چندماہ قبل وفاقی حکومت نےاسلحہ لائسنس کےاجراء پرعائدپابندی ختم کرتےہوئےاِس سلسلہ میں چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وزراء، اعلی حکام، اعلی افسران ، حساس اداروں کےافسران اور ضرورتمند شہریوں کوہی اسلحہ لائسنس مل سکے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں