They are 100% FREE.

پیر، 25 نومبر، 2019

عدالتوں کے لیے لانگ ٹرم اسٹریٹجی بننے جا رہی ہے. فردوس عاشق اعوان

عدالتوں کے لیے لانگ ٹرم اسٹریٹجی بننے جا رہی ہے. فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدالتوں کے لیے لانگ ٹرم اسٹریٹجی بننے جا رہی ہے، مولانا کا پلان اے بری طرح ناکام اور پلان بی رسوائی کا سبب بنا، امید ہے نواز شریف کی حتمی بیماری سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا. تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج اللہ کی شکر گزار ہوں کہ عدالت نے ہمیں سرخروکیا اور عدالتی حقائق سے آگاہی دلائی ہے.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سائلین کو مشکلات، ضلعی عدالتوں اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں وسائل کی کمی کاسامناہے، عدالتوں میں مو ¿ثر میکنزم کی کمی تھی ، وزیراعظم نے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنائی ، کمیٹی نے تیز رفتاری کیساتھ ترجیحات کو مرتب کیا ہے، ہائی کورٹ بعد میں بنی یہ مسئلہ تو 72سال کا ہے. معاون خصوصی نے کہا ڈسٹرکٹ،اسلام آباداورسپریم کورٹ بارزکی شکرگزارہوں، بارز نے تمام مسائل کے تدارک سے سائلین،حکومتی کوآگاہ کیا، سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز وکلا ہیں ، آپ کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے.
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جون میں اسلام آباد ہائی کورٹ نئی عمارت منتقل ہوگی، ہائی کورٹ منتقلی کے بعد جوڈیشل کورٹ یہاں منتقل ہوگی، 7 ماہ میں ہنگامی بنیاد پر کام کا آغاز کر رہے ہیں، ان اقدامات سے وکلاءاور سائلین کی مشکلات کم ہوں گی جبکہ عدالتوں کیلئے لانگ ٹرم اسٹریجی بننے جارہی ہے. فردوس عاشق اعوان نے کہا حکومت خواتین وکلاءکو سوشل کلچرل اونر شپ دے گی، فیملی کورٹس سے جڑے مسائل بھی حل کریں گے ، عدالت عالیہ کا ایک وقار،احترام اورتقدس ہے.
معاون خصوصی نے کہاکہ مجھے آج او آئی سی میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کرنی ہے، جس میں 3 اہم ایشوز پاکستان اٹھانے جارہاہے، اوآئی سی میں ناروے میں قرآن پاک بے حرمتی کامعاملہ اٹھائیں گے، دوسری ترجیح مسئلہ کشمیرسے متعلق معاملات ہیں، مقبوضہ وادی میں سرعام کشمیریوں کا قتل جاری ہے، پاکستان کی تیسری ترجیح بابری مسجد سے متعلق فیصلے پر تحفظات ہیں ، بابری مسجد کیس کے فیصلے سے کروڑوں مسلمانوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا.
انہوں نے مزید کہا کہ عوام، حکومت پاکستان اور او آئی سی کو ملکر حکمت عملی بنانا ہوگی، حکمت عملی سے ہی بھارت کو روکا جاسکے گا، بھارت مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا جارہا ہے، ہندو توا عالم اسلام کیلئے چیلنج بنتا جارہا ہے، اوآئی سی کا اجلاس مسلمانوں کے جذبات کی عکاسی کرے گا اور بھارتی اقدامات روکنے میں کارآمد ثابت ہوگا. مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب کیساتھ ان کے اپنے لوگ نہیں تو عوام کیسے ہوگی، پلان اے بری طرح ناکام اور پلان بی بھی رسوائی کا سبب بنا، مولانا جھوٹ کا سہارا لیکر خود کو تسلیاں دے رہے ہیں، انہوں نے انتہا پسند سوچ اختیار کی اور عوام نے انہیں مسترد کردیا.
معاون خصوصی نے کہا پاکستان نے قربانیاں دیکر انتہا پسندی اور دہشت گردی پر قابو پایا، اب کوئی پاکستان کو ترقی کرنے سے روک نہیں سکتا، مولانا اور ہمنوا کو 2018 میں ناکامی ہوئی، آئندہ بھی کوئی جگہ نہیں‘آصف زرداری کی صحت سے متعلق انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی پارٹی اور ان کی فیملی کو صحت کی زیادہ فکرنہیں، زرداری صاحب عدالت میں درخواست دیں،عدالتی حکم کی پیروی ہوگی. فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کے حوالے سے کہا میاں صاحب سے متعلق ان سے پوچھیں جو ان کی سانسیں بھی گنتے ہیں، میاں صاحب کو پردیس گئے اتنے دن ہوگئے، پردیس سے کوئی چٹھی نہیں آئی کہ بیماری کی تشخیص کیا ہوئی، امید ہے نواز شریف کی حتمی بیماری سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں