They are 100% FREE.

پیر، 18 نومبر، 2019

ضمنی انتخاب این اے259: جمہوری وطن پارٹی نے واضح برتری سے میدان مار لیا

ضمنی انتخاب این اے259: جمہوری وطن پارٹی نے واضح برتری سے میدان مار لیا
کوئٹہ : ضمنی انتخاب این اے 259 میں جمہوری وطن پارٹی نے واضح برتری سے انتخابی میدان مار لیا، جمہوری وطن پارٹی کے امیدوارشاہ زین بگٹی نے19133ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار میاں خان 2500 ووٹ لے سکے۔ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق این اے 259 کے ضمنی انتخاب کے 29 پولنگ اسٹیشنوں میں 24 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آگئے ہیں۔
جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ شازین بگٹی نے 19133 ووٹوں سے انتخابی میدان مار لیا ہے، ان کے مقدمقابل آزاد امیدوارمیاں خان فی الحال صرف 2500 ووٹ حاصل کرسکے اوردوسرے نمبر رہے۔ اور میاں طارق کھیتران تیسرے نمبر پر ہیں۔ ابھی تین پولنگ اسٹیشن کے نتائج آنا باقی ہیں۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے 29 پو لنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں