They are 100% FREE.

ہفتہ، 16 نومبر، 2019

نواز شریف بیرون ملک جاسکتے ہیں یا نہیں ؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

نواز شریف بیرون ملک جاسکتے ہیں یا نہیں ؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا
لاہور :  لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے حکم نامہ تحریر کراتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے نمائندے کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراض کو مسترد کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے، نواز شریف 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں اور علاج کے دوران اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں ہی علاج کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے ایک ڈرافٹ فریقین کو پیش کیا تھا۔ عدالت نے اپنے ڈرافٹ میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتوں کا وقت دیاتھا اور کہا تھا کہ اگر نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ عدالت کے ڈرافٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کرے گا۔
عدالت کی جانب سے ڈرافٹ کو مسلم لیگ ن کے وکلا اور شہباز شریف نے قبول کرلیا تھا جبکہ سرکاری وکلا کی جانب سے اس پر اعتراض اٹھایا گیا تھا تاہم عدالت نے سرکاری وکلا کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو بیرون ملک روانگی کا پروانہ جاری کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں