They are 100% FREE.

جمعہ، 29 نومبر، 2019

واہ کینٹ : مرکزی متحدہ انجمن تاجران کا کینٹ بورڈ کے سامنے احتجاج

مرکزی متحدہ انجمن تاجران نے کینٹ بورڈ کے سامنے احتجاج کیا۔۔احتجاج لالہ رخ میں دوکانیں سیل کرنے کے معاملے پر ہوا۔

یاد رہے کہ کینٹ بورڈ کے مطابق انہوں نے نان کمرشل شاپس کو سیل کیا تھا۔۔
احتجاج جمعہ تک موخر کر دیا گیا۔ احتجاج کی سربراہی مرکزی متحدہ انجمن تاجران کے عہدیداران جس میں ملک عابد محمود ، عابد وڑائچ، اور راجہ عامر سعید کر رہے تھے۔۔۔
اس معاملے کے حوالے سے ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کو جمعہ 2 بجے اسٹیشن کمانڈر کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مرکزی انجمن تاجران کے مطابق اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو
اگلا طریقہ کار کل 2 بجے کے بعد طے کیا جائےگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں