They are 100% FREE.

منگل، 19 نومبر، 2019

سلائی مشین کی کمائی 70 ارب تک پہنچ گئی، فضل الرحمٰن

سلائی مشین کی کمائی 70 ارب تک پہنچ گئی، فضل الرحمٰن
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنی بہن علیمہ خان کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت این آر او دیا، سلائی مشین کی کمائی 70 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے آج وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنایا اور خوب نشتر بازی کی اور کہا کہ خان صاحب ایسی سلائی مشین ہمیں بھی دے دو، ہم بھی 70 ارب روپے بنالیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں 5 سال سے تاخیر کا شکار ہے، کیس نہ سننے کی تمام درخواستیں عدالت نے رد کردیں، تم ہندوستان اور اسرائیل کے پیسوں پر پارٹی بنانے اور الیکشن لڑنے والےہو، ہم پر الزام لگاتے ہو جس کا دامن صاف ستھرا ہے، الزام لگاتے ہو تو تم حکومت کے ہو لاؤ ثبوت لے کر آؤ۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس مخالفین کو سرِبازار گالی دینے کے سوا کچھ کام نہیں رہ گیا، یہ گالم گلوچ بریگیڈ تیار کرکے اسی کو سیاست سمجھتے ہیں، پاکستان سے بدتہذیبی کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکمران بیرونی آقاؤں کے سہارے پر حکومت کرنے آئے تھے، ہم نے میدان میں آکر ان کے ایجنڈے کو ناکام بنادیا ہے، پاکستان سے جلد اس ناجائز حکومت کا خاتمہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ تم بازاری ہو، اللہ نے ہمیں شرافت عطا کی ہے، آؤ میرے اور اپنے کردار کا، میرے والد اور دادا کے کردار کا اپنے والد اور دادا سے تقابل کرلو، تمہاری جڑ یں کٹ چکی، عمران خان پاکستان کا گوربا چوف بنے کی کوشش کررہا ہے، اب یہ اپنے دن گنتے جائیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ عوام کا ووٹ چوری کرکے حکومت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہم پاکستان کی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کےلیے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں امن و امان ،نظم و ضبط اور تہذیب کے مظاہرے پر پوری دنیا حیران ہے، مظاہروں مذہب کے خوبصورت چہرے کو متعارف کردیا ہے، آج امریکا اور یورپ شرمندہ ہیں کہ ان لوگوں نے کیا کہا تھا۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ حکمران نااہل ہیں، ان کا ایجنڈا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، یہ کہتے تھے کہ موٹر وے پاکستان کو تباہ کرے گا، یہ ترقی کا راستہ نہیں، آج اسی نواز شریف کی موٹر وے کا افتتاح کرنے کے لیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے چین سے خوبصورت دوستی کو زخمی کیا، ہم چین کے اعتماد کو بحال کریں گے، خطے کے تمام مملک کی معیشت آگے جارہی ہے تنہا پاکستان میں تنزلی ہورہی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ سب کو چور کہنے والا آج کیا منہ دکھائے گا، کہتے تھے پاکستان کے 200 ارب ڈالر باہر پڑے ہیں، اب بیان دیا کوئی پیسہ نہیں، چیئرمین ایف بی آر نے بھی بیان دے دیا کوئی پیسہ باہر نہیں گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں