They are 100% FREE.

جمعرات، 14 نومبر، 2019

انڈیمنٹی’’تاوان ‘‘،جمع نہیں کرائیں گے،عمران نیازی قوم کو گمراہ کرناچاہتے ہیں‘ شہباز شریف

انڈیمنٹی بانڈ ’’تاوان ‘‘،جمع نہیںکرائیں گے،عمران نیازی قوم کو گمراہ ..
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ایک مرتبہ پھر نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے انڈیمنٹی بانڈ دینے سے انکار کردیا اور واضح کیا کہ حکومت انڈیمنٹی کی آڑ میں دھوکہ دے رہی ہے ، تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص سے ایمنٹی بانڈ مانگا جا رہا ہے ، حکومت کی شرط کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کے   نامور وکلا نے بھی حکومت کی اس شرط کو بلاضرورت قرار دیا۔
احسن اقبال  سمیت دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ  انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں ہم سے تاوان لینا چاہتے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم ڈیڑھ سال سے بھاشن دے رہے ہیں، عمران خان این آر او دے سکتے ہیں نہ لے سکتے ہیں وفاقی کابینہ کا فیصلہ پوری قوم کے سامنے ہے، وہ ایسی شرائط اس لیے رکھ رہے ہیں تاکہ عوام کو دھوکہ دے سکیں کہ دیکھو کہ ہم نے پیسے نکلوالیے ، پھر ہم نے باہر جانے کی اجازت دیدی، وزیراعظم اور ان کی سیاسی ٹیم کا کھیل قابل مذمت ہے، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، حکومت نے بدترین ڈرامہ بازی کی ہے، پاکستان کے عوام بہت رنجیدہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کوسیاسی تاوان کی شرط ہرگزمنظورنہیں،کیاحکومت کی گھٹیاپن کی کوئی اورمثال ہوسکتی ہے؟عمران خان انسانی مسئلےکوسیاسی بنارہےہیں۔انہوں نے کہاکہ  نوازشریف کوبیٹی کےہمراہ اڈیالہ جیل میں قیدکردیاگیا،کیااس وقت نوازشریف نےانڈیمنٹی بانڈدیاتھا؟وزیراعظم اوران کی سیاسی ٹیم کاکھیل قابل مذمت ہے،  پاکستان کوتباہی کےدہانےپرپہنچادیاگیا،حکومت نےبدترین ڈرامہ بازی کی ہے۔اپوزیشن لیڈر کاکہناتھاکہ  سلیکٹڈوزیراعظم ڈیڑھ سال سےبھاشن دے رہے ہیں، 3 باروزیراعظم رہنےوالےشخص سےانڈیمنٹی بانڈمانگاجارہاہے،  حکومت میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے قرضہ معاف کرایا، 2 ہزار پلیٹ لیٹس پر اندرونی بلیڈنگ نہ ہونا معجزہ ہے، ڈاکٹر نے فوری طور پر بیرون ملک بھجوانے کی تجویز دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں