They are 100% FREE.

اتوار، 17 نومبر، 2019

سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے ہمارے بندے توڑ کر انہیں پی ٹی آئی میں شامل کروایا: چوہدری پرویزالہیٰ کا دعویٰ

سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے ہمارے بندے توڑ کر انہیں پی ٹی ..
لاہور  : سپیکر صوبائی اسمبلی اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے انکے بندے توڑ کر انہیں پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل کروایا۔ چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے اس حوالے سے اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزی کیانی کو شکایت کی تو جنرل کیانی کے کہنے پر جنرل شجاع پاشا نے ہمیں کھانے پر بلایا اور ہمارے استفسار پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو گیا ہے اپنی مرضی سے گیا ہے لیکن اس کے بعد جنرل پاشا کوئی اور بات کرنے لگے اور انہیں بھول گیا کہ ابھی انہوں نے کیا کہا ہے اور پھر اچانک انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ توکافی دانا ہیں آپکی بھی عمران خان سے ملاقات نہ کروا دی جائے؟
 اس پر چوہدری شجاعت نے فوراََ کہا کہ دیکھیں ہم نے آپ کو پکڑ لیا ہے، آپ تو یہاں بیٹھ کر عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس پر جنرل پاشا نے کہا کہ نہیں ایسی بات نہیں ہے آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کون کون سے لوگ ہیں جنہیں جنرل شجاع پاشا پاکستان تحریکِ انصاف میں لے کر گئے تو اس پر چوہدری پرویز الہیٰ نے بتایا کہ جتنے بھی اہم لوگ تحریکِ انصاف میں نظر آتے ہیں ان سب کو جنرل پاشا ہی لے گر گئے۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کو جنرل پاشا ہی تحریکِ انصاف میں لے کر گئے؟ جس پر چوہدری پروزیر الہیٰ نے مثبت میں جواب دیا اور کہا کہ وہی لے کر گئے تھے۔ اس کے بعد سینئیر صحافی سلیم صافی نے مزید سوال کیا کہ اور کون سے شخص کو وہ لے کر گئے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام اہم لوگوں کو جنرل پاشا پی ٹی آئی میں لے کر گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں