They are 100% FREE.

جمعرات، 28 نومبر، 2019

حکومتی نالائقی کی وجہ سے اداروں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا:قمر زمان کائرہ

حکومتی نالائقی کی وجہ سے اداروں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا:قمر زمان کائرہ
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ  حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اداروں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،حکومت قانون سازی میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی تو احتجاج نہ کرتے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق  وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق پارٹی میں بہت بحث ہوئی تھی، ہمارے دورمیں ملک کی صورتحال ایسی تھی کہ توسیع کرنی پڑی، ہم نے اُس وقت بھی کہا تھا کہ جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع مجبوری میں کررہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع طریقہ کار کے مطابق کی گئی لیکن موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اداروں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، حکومت قانون سازی میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی تو احتجاج نہ کرتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں