They are 100% FREE.

جمعہ، 22 نومبر، 2019

چودھری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم کے استعفے اور اسمبلیاں تحلیل ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے ، مولانا عبد الغفور حیدر ی کا دعویٰ

چودھری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم کے استعفے اور اسمبلیاں تحلیل ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے ، مولانا عبد الغفور حیدر ی کا دعویٰ

اسلام آباد : جے یو آئی کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ چودھری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم کے استعفے اور اسمبلیاں تحلیل ہونے کی یقین دہائی کروائی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ بھی آجائے گا اور اسمبلیاں بھی تحلیل ہوجائیں گی ، ہم کچھ باتیں وقت سے پہلے نہیں بتاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویسے ہی اسلام آباد سے نہیں گئے بلکہ ہمیں یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں جن لوگوں نے یقین دہانیاں کروائی ہیں ۔ وہ بااعتماد لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران نے ہم سے رابطے کئے ، چودھری برادران باعتماد لوگ ہیں۔ ہم کو یہ یقین دہانی چودھری پرویز الہٰی نے کروائی ہے ،وہ ہم سے کہہ چکے ہیں کہ جو بات میں کہہ چکا ہوں ، اس پر میں ذمہ داربھی ہوں ۔یہ بات چودھری پرویزالہٰی نے حکومت سے مشاور ت کرکے ہی کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سے جو مذاکرات ہوئے ہیں ، اس کے اثرات عنقریب دیکھیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں