They are 100% FREE.

پیر، 18 نومبر، 2019

پی ٹی آئی رہنماء حامد خان اپنی حکومت کی پالیسیوں پر پھٹ پڑے

پی ٹی آئی رہنماء حامد خان اپنی حکومت کی پالیسیوں پر پھٹ پڑے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حامد خان اپنی حکومت کی پالیسیوں پر پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک ٹائپ لوگوں کو پی ٹی آئی میں بھیجا گیا، پرویز خٹک کو ایجنسیوں نے پی ٹی آئی میں بھیجا تھا، ایسے لوگوں کا نہ تو ماضی کلین ہے اور نہ ہی پارٹی نظریے سے اتفاق کرتے ہیں، عدالتی فیصلہ 
حکومت کیلئے باعث شرمندگی ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے نہ کسی کی جیت ہوئی ہے اور نہ ہار ہوئی ہے۔عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔حکومت کو عدالتی فیصلے پر اپیل نہیں کرنی چاہیے۔عدالتی فیصلے پر پریس کانفرنس کرنا غیرضروری تھا۔عدالتی فیصلوں کے سب پابند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ حکومتی خواہشات کے برعکس ہے، حکومت 
کی خلاف فیصلہ آیا ہے اور یہ حکومت کیلئے باعث شرمندگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک واقف ہیں کہ نوازشریف کو سزا ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین اور علیم خان کے علاوہ پرویزخٹک ٹائپ کے لوگوں کو بھی تحریک انصاف میں بھیجا گیا۔ پرویز خٹک کو ایجنسیوں نے پی ٹی آئی میں بھیجا تھا۔ایسے لوگوں کا نہ تو ماضی کلین ہے اور نہ ہی ان لوگوں نے پی ٹی آئی کی سوچ اورنظریے سے کبھی اتفاق کیا ہے۔ حامد خان نے کہا کہ پرویز الٰہی بڑی سوچ کو منظر عام پر لائے ہیں پی ٹی آئی میں لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔
جو بھی نئے لوگ پی ٹی آئی میں آئے ہیں، انہوں نے تحریک انصاف کی روح کو تبدیل کردیا ہے، انہوں نے پارٹی پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پی ٹی آئی کے اصل کارکنان آج شدید بے چینی میں مبتلا ہیں کہ پارٹی جن مقاصد کیلئے بنائی گئی لیکن اس کے برعکس کس طرح کے لوگوں کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں