They are 100% FREE.

جمعہ، 29 نومبر، 2019

ٹرمپ کا خفیہ دورہ افغانستان، طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان کردیا

ٹرمپ کا خفیہ دورہ افغانستان، طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان کردیا
کابل : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طالبان سے مذاکرات کی بحالی کے لئے افغانستان کا خفیہ دورہ ، امریکی صدر افغانستان میں ڈھائی گھنٹے موجود رہے اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرات کی بحالی کیلئے افغانستان کا خفیہ دورہ کیاہے ۔ امریکی صدرڈھائی گھنٹے تک افغان سرزمین پرموجود رہے اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں، طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ، ہم دیکھیں گے کہ کیا واقعی طالبان مذاکرات چاہتے ہیں لیکن یہ ایک حقیقی ڈیل ہونی چاہئے ۔ ٹرمپ نے اپنا دورہ 28نومبر کومنائے جانیوالے تھینکس گونگ ڈے کے موقع پر کیا اور افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات کی ۔سکیورٹی کی وجوہات کی بناءپر ٹرمپ کے دورے کو انتہائی خفیہ رکھا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں