They are 100% FREE.

ہفتہ، 16 نومبر، 2019

کوئٹہ:فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 4 زخمی ہوگئے

کوئٹہ:فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 4 زخمی ہوگئے
کوئٹہ : بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا، دھماکہ بلیلی کے علاقے میں ایک گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کو دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی آواز دور تک سنائی دی گئی۔
 میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ہنگامی طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں