They are 100% FREE.

جمعہ، 3 اگست، 2018

عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے گا

عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے گا

عمران خان کودعوت نامہ بھی ملے توبھی امریکا میں قدم نہیں رکھ سکتے، عمران خان اگرامریکا جائیں گے توامریکا ان کوان کی بیٹی کے توسط سے پکڑ لےگا، وہاں ان کا کورٹ آرڈرجاری ہے۔ تجزیہ کار گل بخاری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور : تجزیہ کار گل بخاری نے کہا ہے کہعمران خان امریکا میں قدم نہیں رکھ سکتے، عمران خان کودعوت نامہ بھی ملے توبھی نہیں جائیں گے،،عمران خان اگرامریکا جائیں گے تووہ ان کوان کی بیٹی کے توسط سے پکڑ لیں گے، وہاں ان کا کورٹ آرڈر جاری ہے۔ تجزیہ کارگل بخاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال ” کیا عمران خان بھارت اور امریکہ سے تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں؟“ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بات سبھی بھول رہے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات یا کسی بھی ملک سے تعلقات کوبہتر کرنا یا نہ کرنا ہمیشہ ماورائے وزیراعظم رہے ہیں۔
ہماری خارجہ پالیسی ہماری سویلین حکومتیں کبھی بھی کنٹرول نہیں کرتی رہی ہیں۔ہاں وہ خارجہ پالیسی میں مدد کردیتی ہیں، لیکن ڈکٹیٹ نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم امریکا جائیں گے کیسے؟کیونکہ ان کا وہاں کورٹ آرڈر جاری ہے۔اگر عمران خان کودعوت نامہ بھی ملتا ہے تویہ اس ملک میں قدم نہیں رکھ سکتے۔وہ ان کوان کی بیٹی کے توسط سے پکڑ لیں گے۔
یہاں آپ باتیں کررہے ہیں کہ بڑے تعلقات بنائیں گے۔گل بخاری نے کہا کہ اب بھارت کو دیکھیں توعمران خان کے بس کی بات کہاں ہے؟ انہوں نے کتنے یوٹرن لیے ہیں؟ کبھی مودی نوازشریف کا یار تھا، کلبھوشن کا نام نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ تعلقات بنانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔پالیسی انہوں نے ہی چلانی ہے جوچلاتے آئے ہیں۔انہوں نے سیدھا سیدھا ان کے ساتھ چلنا ہے ،جووہ سوچیں گے وہ یہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آنے کا وقت بتائے گا لیکن ہمیں تاریخ بھی کچھ بتاتی ہے۔واضح رہے الیکشن جیتنے کے بعدچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔ چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے ہم سے مزید تعلقات بہتر کریں گے۔۔سی پیک کومزید آگے لیکر جائیں گے۔ ہم چین میں ٹیم بھیجیں گے کہ ہم اپنے نیچے والے طبقات کوکیسے اوپر اٹھائیں۔

https://www.facebook.com/waqtnews/videos/2652760154753619/

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں