They are 100% FREE.

بدھ، 15 اگست، 2018

آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید چاروں بیٹوں سمیت عدالت سے گرفتار


اسلام آباد :  سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کو چاروں بیٹوں سمیت سپریم کورٹ سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔
سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران انور مجید چاروں بیٹوں سمیت سپریم کورٹ سے گرفتار اومنی گروپ کے مالک انورمجید چاروں بیٹوں سمیت سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔جس دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا انور مجید اور ان کے بیٹوں کے نام ای سی ایل پر ہیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف انور مجید اور عبدالغنی مجید کا نام ای سی ایل پر ہے ۔انور مجید کے وکیل نے عدالت میں ضمانت کیلئے استدعا کی تاہم ضمانت عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ایف آئی اے نے عبدالمجید کو ان کے چاروں بیٹوں سمیت عدالت سے گرفتار کر لیا ۔

ضرور پڑھیں:وزیراعظم بننے سے قبل عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کا بہترین تحفہ جناح کیپ پیش کردی گئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں