عمران خان کووفاق میں ایک کروڑ 68لاکھ جبکہ نوازشریف کو ایک کروڑ 30لاکھ ووٹوں کی پذیرائی ملی، عمران خان نے اپوزیشن کوکمزورقراردیا، لیکن کس طرح؟ پی ٹی آئی کونمبرزبڑھانے کیلئے خود ایم کیوایم سے ہاتھ ملانا پڑا، جو معجزہ ہے۔ سینئر تجزیہ کارکامران شاہد
لاہور(07 اگست 2018ء) : سینئر تجزیہ کارکامران شاہد نے کہا ہے کہ انصاف کی بات یہ ہے نوازشریف جیل میں ہیں لیکن پنجاب میں بڑا مینڈیٹ ملناحیران کن ہے، عمران خان کووفاق میں ایک کروڑ 68 لاکھ جبکہ نوازشریف کو ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹوں کی پذیرائی ملی، عمران خان نے اپوزیشن کوکمزور قراردیا،لیکن کس طرح؟ پی ٹی آئی کو تونمبرزبڑھانے کیلئے خود ایم کیوایم سے ہاتھ ملانا پڑا، جومعجزہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کی بات یہ ہے کہ نوازشریف کا چاہنے والو ں کا کہناہے کہ الیکشن میں ان کی شکل تک نہیں دکھائی گئی لیکن پھر بھی نوازشریفنے جوووٹ لیے ہیں وہ حیران کن ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں