سپریم کورٹ معاملے کوسنجیدگی سے دیکھ رہی ہے،نوازشریف کی طرزکی جے آئی ٹی بنے گی،جس کوایف آئی اے کے پاس موجود ثبوت فراہم کردیے جائیں گے،اربوں نہیں کھربوں کا پیسا بیرون ملک ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود
لاہور(6اگست 2018ء) : سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کے 70ارب کے ثبوت مل گئے،،نوازشریف کی طرز کی جے آئی ٹی بنے گی، جس کوثبوت تلاش نہیں بلکہ موجود ثبوت فراہم کردیے جائیں گے،اربوں نہیں کھربوں کا پیسا بیرون ملک ٹرانسفر کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداریکیخلاف 75ارب میں سے 70ارب روپے کے ثبوت مل گئے ہیں۔
یہ تواربوں میں ثبوت ملے ہیں لیکن منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک کھربوں میں پیسا ٹرانسفر کیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی قیادت کو ایف آئی اے پر اعتراض ہے۔بشیر میمن اور نجف مرزا کے حوالے سے ان کا اپنا ایک نکتہ نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ آصف زرداری کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی جائے۔
لیکن اس جے آئی ٹی اور نوازشریف والی جے آئی ٹی میں فرق ہوگا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں