They are 100% FREE.

پیر، 6 اگست، 2018

خوشخبری،وزارت داخلہ کی عیدالضحیٰ پر4چھٹیوں کی سمری ارسال

سرکاری و نجی محکموں میں عیدالضحیٰ پر21 اگست تا 24 اگست چھٹیاں دی جائیں گی، جبکہ ملازمین نے پورا ہفتہ چھٹیاں منانے کا پروگرام بنا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس



لاہور(06اگست 2018ء) : وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالضحیٰ پر4چھٹیاں دینے کی سفارش کردی،محکمہ داخلہ نے سرکاری و نجی محکموں میں چھٹیوں کی سمری ارسال کردی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد 21 اگست تا 24 اگست عیدالضحیٰ کیچھٹیاں کردی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے عیدالضحیٰ پر سرکاری و نجی محکموں میں کام کرنے والے ملازمین موجیں لگا دی ہیں۔
عیدالضحیٰ پر ایک ساتھ چار چھٹیاں دینے کی سمر ی ارسال کردی گئی ہے۔عیدالضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔22 اگست بروز کو عیدالضحیٰ ہونے کے پیش نظرحکومت کی جانب سے 21 اگست بروز منگل سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے۔ عیدالضحیٰ کے موقع پر 21 اگست تا 24 اگست تک چار چھٹیاں دی جارہی ہیں۔
دوسری جانب ملازمین نے پورا ہفتہ چھٹیاں منانے کا پروگرام بنا لیا ہے۔
کیونکہ عیدالضحیٰ بدھ کو اور چھٹیاں ایک روز قبل منگل کو ہوجائیں گی جبکہ ملازمین نے منگل سے ایک روز قبل سوموار سے ہی چھٹیاں منانے کا پراگرام بنا لیا ہے۔دوسری جانب ہر فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند کی عمر کودیکھتے ہوئے عیدالضحیٰ 22اگست کوہوگی۔ اسی طرح حکومت نے عید الاضحی کی آمد کے باعث تمام سرکاری ملازمین کو ماہ اگست کی ایڈوانس تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن 17 اگست کو ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قواعد و ضوابط اور ٹریژری رولزآف پاکستان کے مطابق اگر عید الاضحی کا تہوار مہینے کے آخری 10 ایام میں آجائے تو سرکاری ملازمین کو اس مہینے کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن عید سے قبل پیشگی ادا کرنا لازمی ہے تاکہ وہ بھی اپنے اہل خانہ سمیت عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چونکہ چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے لہٰذا تمام سرکاری ملازمین کو ماہ اگست کی ایڈوانس تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن 17 اگست کو ادا کردی جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی سے گریز کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں