They are 100% FREE.

پیر، 6 اگست، 2018

پارٹی قیادت سے اختلافات ،گورنر خیبرپختونخوا کا عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار

بطور گورنر کام کرنے کا فیصلہ نئی حکومت کرے گی،

اقبال ظفر جھگڑا

اسلام آباد(06 اگست2018ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے درمیان استعفے پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ اقبال ظفر جھگڑا نے استعفیٰ کے معاملے پر پارٹی قیادت کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہتحریک انصاف پر دبائو ڈالنے کے لئے مسلم لیگ(ن) کے صدر اور گورنرز استعفے دے دیں لیکن گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پارٹی کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اس وقت تک گورنر کا عہدہ نہیں چھوڑیں گے جب تک نئی حکومت آ کر ان کو خود نہیں ہٹاتی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت چاہیے تو وہ اپنا کام جاری رکھیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں