They are 100% FREE.

جمعہ، 3 اگست، 2018

پاکستان تحریک انصاف کا دیوانہ عمران خان سے ملاقات کیلئے سائیکل پر اوچ شریف سے روانہ


اوچ شریف(TaxilaNews)عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح اکثریت نے یہ ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ” جیو نیوز“ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی کا دیوانہ سائیکل پر چل نکلا،چاچاپی ٹی آئی شوکت حسین عمران خان سے ملاقات کیلئے اوچ شریف سے روانہ ہو گئے ہیں ،چاچا پی ٹی آئی شوکت حسین نے گزشتہ روزصبح 7 بجے سائیکل پر سفر کا آغاز کیا تھا، جو کہ اس وقت شجاع آباد پہنچ گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں:چوہدری نثار نے الیکشن ہارنے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کر لیا، جان کر نواز شریف تو کیا عمران خان بھی ہکا بکا رہ جائیں 

گے

چاچا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لیڈر عمران خان سے ملنے کے لئے اسلام آبادجارہا ہوں،عمران خان کونئے پاکستان اورالیکشن میں کامیابی پر مبارکباددینی ہے، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ عمران خان ملاقات کا موقع دے دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں