They are 100% FREE.

بدھ، 6 مارچ، 2019

افضل کوہستانی کو قتل کر دیا گیا,,,,,,افضل کوہستانی نے چھ برس قبل کوہستان ویڈیو اسکینڈل سامنے لایا تھا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں گانے والی لڑکیوں کے قتل کا معاملہ سامنے لانے والے افضل کوہستانی کو قتل کر دیا گیا ہے ۔
ایبٹ آباد کی مرکزی شاہراہ پر گامی اڈہ کے قریب فائرنگ سے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار افضل کوہستانی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
گامی اڈہ چلڈرن اہسپتال روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کے مدعی افضل کوہستانی کو گولیاں ماریں ۔
فائرنگ کی زد میں آ کر دو راہگیر شدید زخمی ہوٸے ہیں جن کو فوری طور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
افضل کوہستانی نے چھ برس قبل کوہستان ویڈیو اسکینڈل سامنے لایا تھا جس میں گانے والی لڑکیوں کو بعد ازاں قتل کر دیا گیا تھا ۔ وہ اس مقدمے کا مرکزی کردار اور اہم گواہ تھا ۔
افضل کوہستانی کے ورثا کے مطابق افضل کوہستانی نے چند روز قبل اپنی سیکیورٹی کے لیٸے ڈی آٸی جی ہزارہ اور ڈی پی او مانسہرہ کو درخواست بھی دے رکھی تھی سیکوڑی نہ ملنے پر یہ واقعہ پیش آیا۔اس سے قبل مقتول کے دو بھائیوں کو بھی قتل کیا گیا تھا ۔





 Thanks :
Pakistan24

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں