فوج کو انتخابی دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کر دئیے
مولانا فضل الرحمان کھل کر فوجکے سامنے آگئے. فوج کو انتخابی دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کر دئیے. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018 میں شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے 116
نشستیں حاصل کر لیں ہیں اور اب وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت سازی کے عمل میں مصروف ہیں ۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے 2018 کے انتخابات میں شکست کے بعد انتخابات کو
دھاندلی شدہ قرار دے دیا اور تحریک انصاف کے خلاف کل جماعتی کانفرنس میں ہم خیال جماعتوں کے نام سے اتحاد تشکیل دے دیا گیا۔اس اتحاد نے 8 اگست کو الیکشن کمشین کے سامنے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کررکھا تھا۔
انہو نے نہ صرف انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کیابلکہ آئندہ کے حوالے لائحہ عمل بھی طے کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج پر سنگین الزامات عائد کر ڈالے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر سال چودہ اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے۔
آج ہم خیال جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں شرکا کی کوئی خاص تعداد موجود نہ تھی تاہم اس احتجاج میں ہم خیال جماعتوں مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ،،متحدہ مجلس عمل اور دیگر جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی۔
ضرور پڑھیں :کراچی سے پی ٹی آئی کے منتخب قومی اسمبلی کے رکن اسلم خان کے متعلق سمگلنگ میں فرار اشتتہاری مجرم ہونے کا دعوی


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں