They are 100% FREE.

جمعہ، 10 اگست، 2018

احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل کا فیصلہ سنا دیا ، مجرم عبیداللہ کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل کے تیسرے ریفرنس کا بھی فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق مجرم عبیداللہ کو سات سال قید اور 38 کروڑ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مضاربہ سکینڈل کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ملک ارشد نے سنایا ، ملزم عبیداللہ پر عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کا جرم ثابت ہو گیاہے جس کے باعث انہیں سات سال قید اور 38 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پرمزید چھ سال قید کاٹنا ہو گی ۔

ضرور پڑھیں:بالآخر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کے سکرین شاٹس جاری کرناشروع کردیئے، تہلکہ برپا ہوگیا

واضح رہے کہ نیب نے عبیداللہ کو مضاربہ سکینڈل کیس میں گرفتار کیا تھا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں