
کراچی( ٹیکسیلا نیوز آن لائن) شہرقائد میں قیام امن کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے رینجرز اہلکاروں کی فرض شناسی اور احساس ذمہ داری پیر شب ایک مرتبہ پھر اس وقت سامنے آئی جب سی ویو کا جائزہ لینے کیلئے پرائیویٹ گاڑی میں پہنچنے والے وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز کے اہلکاروں نے روک لیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: سندھ اسمبلی میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی قرارداد جمع
مرحوم وزیراعلیٰ سندھ عبداللہ شاہ کے بیٹے اور این ای ڈی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل مراد علی شاہ نے رینجرز اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر برا ماننے کے بجائے ان کی فرض شناسی کی تعریف کی۔ رینجرز اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کی موجودگی کا علم ہوتے ہی انہیں سیلوٹ مار کر فرض کی بجاآوری کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، مکیش کمار اور اویس قادر کے ہمراہ سال نو کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے پروٹوکول کے بغیر سی ویو پہنچے تو حسب معمول رینجرز اہلکاروں نے انہیں بھی روک لیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: حامد خان کی فواد چودھری پر رانا ثناءاللہ کے کرپشن الزامات کی تصدیق
رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے رکنے پر جب وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی کا علم ہوا تو انہوں نے فوراً سیلوٹ مار کراپنے فرض کی بجاآوری کی۔ مراد علی شاہ نے بھی رینجرز کی فرض شناسی کی تعریف کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں