لاہور( ٹیکسیلا نیوزآن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور چودھری نثار کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چودھری نثار کے اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری نثار نے نشست جیتنے کے بعدرکن اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا،پنجاب اسمبلی میں چودھری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے،استدعا ہے کہ چودھری نثارکی کامیابی کو کالعدم قراردےکردوبارہ انتخاب کاحکم دیاجائے۔
عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت،الیکشن کمیشن اور چوھری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں