They are 100% FREE.

جمعہ، 25 جنوری، 2019

منی بجٹ اور اماراتی قرضے کے مثبت اثرات، ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک ایکسچینج 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

منی بجٹ اور اماراتی قرضے کے مثبت اثرات، ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک ..

جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی، جبکہ اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 40 ہزار 592 پوئنٹس پر پہنچ گیا

کراچی : منی بجٹ اور اماراتی قرضے کے مثبت اثرات، ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک ایکسچینج 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی، جبکہ اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 40 ہزار 592 پوئنٹس پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات پر مبنی منی بجٹ پیش کیے جانے اور متحدہ عرب امارات سے 1 ارب ڈالرز کا مزید قرضہ ملنے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑے ہیں۔
جمعرات کے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میںڈالر 20 پیسے کی کمی کے بعد  139 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب     کومت کے اصلاحتی فنانس بل پیش کیے جانے کے بعد  پاکستان سٹاک مارکیٹ 7 ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
 جمعرات کے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس ساڑھے 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔ سرمایہ کار بجٹ سے خوش ہوگئے ہیں جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 534 پوائنس جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 1 اعشاریہ 32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستانکو موصول ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو مل گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم 22 جنوری 2019 کو گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل ابو ظہبی فنڈ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد وصول کی گئی۔خیال رہے کہ 18 جنوری کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 25 کروڑ ڈالر تھے۔متحدہ عرب اماراتکی جانب سے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہونے کے بعد مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر میں سعودی عرب کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یو اے ای سے مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔21 دسمبر کو ابو ظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں