They are 100% FREE.

پیر، 21 جنوری، 2019

ٹیریان وائٹ کیس ،عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی



اسلام آباد(ٹیکسیلا نیوز آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹیریان وائٹ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر متفرق درخواست کی سماعت آج ہو گی۔

شہری حافظ احتشام کی جانب سے دائر کر دہ درخواست میں ٹیریان وائٹ سکینڈل میں وزیر اعظم کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیر اعظم عمران خان صادق اور امین نہیں رہے،  لہٰذا عدالت انہیں نا اہل قرار دے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں