They are 100% FREE.

پیر، 28 جنوری، 2019

پنجاب حکومت کا فوج، پولیس کےشہداء کیلئےمفت گھربنانےکا اعلان

پنجاب حکومت کا فوج، پولیس کےشہداء کیلئےمفت گھربنانےکا اعلان

پانچ مرلے کے گھر میں2 بیڈ روم، باتھ روم اور ٹی وی لاؤنج ہوگا، پرائیویٹ کمپنی کو گھرں کی تعمیر 2سال میں مکمل کرنے کا پابند بنایا ہے۔ وزیر پنجاب ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی پریس کانفرنس

لاہور: صوبائی وزیر پنجاب ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ فوج اور پولیس کے شہداء کیلئے مفت گھر بنائیں گے، پانچ مرلے کے گھر میں 2 بیڈ روم، باتھ روم اور ٹی وی لاؤنج ہوگا،پرائیویٹ کمپنی کو گھرں کی تعمیر 2 سالوں میں مکمل کرنے کا پابند بنایا ہے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہوزیراعظم کا ویژن ہے کہ جو بھی کام کریں شفاف طریقے سے کریں۔
ہم نے گھروں کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مرلے کے گھر میں 2 بیڈ روم، باتھ روم اور ٹی وی لاؤنج ہوگا۔ پرائیویٹ کمپنی کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ گھرں کی تعمیر 2 سالوں میں مکمل ہونی چاہیے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ فوجاور پولیس کے شہداء کیلئے مفت گھر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 
گزشتہ حکومتوں نے دعوے کیے لیکن پھر بھی گھر نہ بن سکے۔
رینالہ، لودھراں اور چشتیاں 3 شہروں میں6 ہزاریونٹس بنائے جا رہے ہیں۔ یونٹس میں3 سے5 مرلے کے گھر ہوں گے۔ گھر تعمیر کرکے ڈیڑھ سال میں مالکان کے حوالے کردیں گے۔ 3مرلے کے گھر کی قیمت17لاکھ تک جبکہ 5مرلے کے گھرکی قیمت23 لاکھ روپے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ،چنیوٹ ، لیہ ،فیصل آباد میں 20 ہزار یونٹ بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان "آباد" کے اراکین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں گھروں کی تعمیر بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہمیں مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،سینئر وزیر نے کہا کہ تعمیراتی اور ہاؤسنگ کے شعبے میں نئے چیلنجز درپیش ہیں اور شہری ادارں کیلئے نئے بائی لاز کی تشکیل اور دیرپا منصوبہ بندی پر کام شروع ہے ،اب ہمیں کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کیلئے کام کرنا ہوگا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کی طرح پاکستان میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کیلئے مارٹ گیج پالیسی تشکیل دینا ہوگی تاکہ لو کاسٹ ہاؤسنگ کیلئے کم سے کم شرح پر محفوظ قرضوں کی فراہمی عمل میں لائی جا سکے جن کی عدم ادائیگی کی صورت میں مالیاتی اداروں کو گھروں کی قرقی کا اختیار حاصل ہو ، انہوں نے "آباد"کے اراکین سے کہا کہ وہ ہاؤسنگ کے شعبے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے آگے بڑھیں اور حکومت کو اپنے تجربات کی روشنی میں ایسی تجاویز دیں جن پر عمل کر کے ہاؤسنگ انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے پیش رفت کی جا سکے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہروں کیلئے نئے بائی لاز کی تشکیل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور شہری اداروں کو بھی دیرپا منصوبہ بندی کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے ، سینئر وزیر نے "آباد" کے اراکین کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں باہم تعاون کیلئے ٹاسک فورس کے ہمراہ مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کی تجویز دی تاکہ اس ضمن میں عملی طور پر آگے بڑھا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں