They are 100% FREE.

پیر، 28 جنوری، 2019

کراچی ،مضرصحت کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی

کراچی ،مضرصحت کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی
کراچی کے علاقے سپرہائی وے ہنگورا گوٹھ میں مبینہ طور پر مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق سائٹ سپرہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں مبینہ طور پر مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 15 افراد بیہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان میں مردوں سمیت بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں نجی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شام متاثرہ خاندان نے دوکان سے چاول اور زردے کا رنگ خریدا تھااور گھر میں چاول پکاکر کھائے جس کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس نے دکاندار کو گرفتار کرکے چاول اور زردے کا رنگ اپنی تحویل میں لے کر دکان کو سیل کردیا ہے۔
اس کے علاوہ متاثرہ خاندان کے گھر سے پکے ہوئے چاول اور برتن بھی تحویل میں لے لیئے گئے ہیں اور کھانے کے سیمپلز سمیت دیگر اشیاء کو کیمیکل ایگزامینیشن کے لئے لیب بھجوایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں