They are 100% FREE.

اتوار، 20 جنوری، 2019

” دہشتگردوں کے بھی بچے ہوتے ہیں “ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی جانب سے قتل پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا شرمناک ترین بیان

” دہشتگردوں کے بھی بچے ہوتے ہیں “ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی جانب سے قتل پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا شرمناک ترین بیان
اسلام آباد (  ٹیکسیلا نیوزآن لائن ) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ” ریمنڈ ڈیوس “ نے ہنستا بستا ایک پورا خاندان ہی اجاڑ دیا ہے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے تین مختلف بیانات بھی جاری کیے گئے اور تینوں ہی ایک دوسرے سے مختلف ہیں تاہم حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے ۔
حکومت کی جانب سے بیانات پر بیانات جاری ہیں لیکن ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے یہاں تک کے مقدمہ بھی ابھی چند لمحے پہلے ہی درج کیا گیا ہے تاہم دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے ایسا شرمناک بیان دیدیاہے کہ جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے گی ۔ فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ ” دہشتگردوں کے بھی تو بچے ہوتے ہیں “۔
فیاض الحسن چوہان نے واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ مقامی پولیس نہیں ہے ، سی ٹی ڈی تخریب کاروں اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتی ہے اور جب بھی وہ کارروائی کرتی ہے تو مقامی پولیس کواس وجہ سے اعتماد میں نہیں لیتی کہ چیزیں لیک آوٹ نہ ہو جائے ۔
ان کاکہناتھا کہ سی ٹی ڈی ان کا مطالعہ یہ تھا کہ کچھ دن پہلے ایک دہشتگرد فیصل آباد سے پکڑا گیا تھا ،جو کہ کراچی کے اندر ایجنسی کے ایک اہلکار کے قتل میں ملوث تھا ، اس کی تحقیقات کے دوران ان لوگوں سے متعلق انکشاف ہوا کہ یہ لوگ داعش سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے حساس ایجنسی کے اہلکار کے قتل میں مدد کی تھی اور سی ٹی ڈی والے ان کا کئی دن سے تعاقب کر رہے تھے ۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تو بس اسی ساری کارروائی کے دوران آج کا واقعہ ہواہے ، سی ٹی ڈی کا اپنا موقف آر ہاہے کہ وہاں سے اسلحہ برآمد ہواہے جس میں خود کش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈ شامل تھے ، مزید تحقیقات ہوں گی ،ظاہری سی بات ہے دہشتگردوں کے بھی تو بچے ہوتے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں