They are 100% FREE.

اتوار، 27 جنوری، 2019

عمران خان کی باتیں خلفائے راشدینؓ اورطرزعمل ابوجہل والا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم صرف احتساب کے نعرے کے پیچھے چھپ کے وار کرسکتا ہے: خواجہ محمد آصف

عمران خان کی باتیں خلفائے راشدینؓ اورطرزعمل ابوجہل والا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم صرف احتساب کے نعرے کے پیچھے چھپ کے وار کرسکتا ہے: خواجہ محمد آصف

اسلام آباد( ٹیکسیلا نیوز  آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما و سابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کی باتیں خلفا راشدینؓ والی اور طرز عمل ابوجہل والا ہے،واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں تقریب کے دوران حزب اختلاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔
نجی ٹی وی کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کے نمل یونیورسٹی خطاب پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد  آصف کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کی باتیں خلفا راشدینؓ والی اور طرزعمل ابوجہل والا ہے کیوں کہ ان کی سیاست جھوٹ، گالی اور غنڈا گردی پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بچوں کو بتاتے کہ مشرف کی گود میں کون بیٹھا تھا؟ شہباز شریف پر بات کرنے سے پہلے ان جیسی تین میٹرو بنا کر دکھائیں، نوازشریف اور شہبازشریف نے تین میٹروز 90ارب میں بنائیں لیکن آپ نے پشاور میٹرو کے نام پر ایک کھرب کے کھڈے قوم کو دیئے۔خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ عوام کوبتائیں 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کدھر ہیں؟ آپ نے نئے بجٹ میں 1000روپے فی گھررکھ کہ عوام کا مذاق اڑایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کدھر ہیں 300ارب ڈالر جو آپ نے کہا تھا نوازشریف نے باہر بھیجے ہیں؟ سلیکٹڈ وزیراعظم صرف احتساب کے نعرے کے پیچھے چھپ کے وار کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بتا ؤ پچھلے پانچ ماہ میں چھاپے گئے 1500ارب روپے کس کی جیب میں گئے؟
 ن لیگ کی ایمنیسٹی پر تنقید کرتے ہو لیکن آپ کی ہمشیرہ نے اسی ایمنیسٹی کی چھتری کے نیچے پناہ لی۔خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لینے والی حکومت بن چکی ہے لہذا عمران کیوں نہیں بتاتے ان کی حکومت یومیہ 15ارب قرض لے رہی ہے جب کہ جی ڈی پی کی شرح 5.8سے کم ہوکر تین فیصد پر آگئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی شرح میں کمی سے ہر سال 7لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں