They are 100% FREE.

منگل، 22 جنوری، 2019

نواز شریف کا چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے انکار

نواز شریف کا چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے انکار
   

رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق دو پرانے لیگی دوستوں کو ملانے میں ناکام

 مسلم لیگ (ن) کے دو پرانے دوستوں کو ممبران اسمبلی رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق ملانے کی کوششوں میں ناکام ہو گئے، سابق وزیراعظم میاں 
نواز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہفتہ قبل لاہور میں سابق اسپیکر سردار ایاز صادق اور سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے طویل ملاقاتیں کی ملاقات میں چوہدری نثارنے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ میاں نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں وہ اول سے آخر تک مسلم لیگی ہیں، چوہدری نثار ماضی کو بلا کر آگے کی طرف بڑھنا چاہتے تھے دونوں کے درمیان ماضی میں جو رنجشیں پیدا ہوئی تھیں چوہدر ی نثار ماضی کو بلا کر میاں نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، رانا تنویر میاں نواز شریف اورچوہدری نثار کے مشترکہ دوست ہیں انہوں نے ملاقات کروانے کی حامی بھری مگر رانا تنویر نے یہ پیغام نواز شریف تک پہنچایا تو انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا، چوہدر نثار گزرے ہفتے دو روز لاہور میں قیام پذیر رہے انہوں نے سردار ایاز صادق سے طویل ون ا ن ون ملاقات کی تھی بعدزاں انہوں نے رانا تنویر سے بھی ملاقات کی تاہم فی الحال میاں نواز شریف کی طرف سے برف نہیں پگلی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں