They are 100% FREE.

پیر، 28 جنوری، 2019

جنوبی پنجاب میں دو صوبے ، مسلم لیگ نے آئین میں ترمیم کیلئے بل جمع کروا دیا

جنوبی پنجاب میں دو صوبے ، مسلم لیگ نے آئین میں ترمیم کیلئے بل جمع کروا دیا
اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوزآن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب میں دو صوبوں بہاولپور اور جنوبی پنجاب کیلئے آئینی ترمیمی بل جمع کروا دیاہے ۔
جیونیوز کے مطابق آئینی ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے بعد ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژنز صوبہ پنجاب کی حد سے نکل جائیں گے ،بل احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثناءاللہ خان، عبدالرحمن کانجو نے جمع کروایا، بل کے مطابق آئین کے آرٹیکل 51 میں ترمیم سے صوبائی نشستوں میں ردوبدل کیاجائے اورترمیم کے بعد بہاولپور صوبہ کی15 جنرل ، خواتین کی تین نشستیں ملا کر قومی اسمبلی میں کل اٹھارہ نشستیں ہوجائیں گی جب کہ بلوچستان کی 20، جنوبی پنجاب صوبہ کی 38، خیبرپختونخوا کی 55، صوبہ پنجاب کی 117، صوبہ سندھ کی 75 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قومی اسمبلی میں تین نشستیں ہوں گی،ترمیم سے قومی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 326 ہوگی جس میں 266جنرل نشستیں اور 60 نشستیں خواتین کی ہوں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں