They are 100% FREE.

منگل، 22 جنوری، 2019

پانچ ماہ میں کرپشن کا ایک اسکینڈل بھی سامنے نہیں آیا‘ مجھے پریشر میں کھیلنا آتا ہے، پاکستان کو مشکل وقت سے نکالیں گے:عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ مہینے ہوگئے ہیں کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
دو حہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ میری جنگ ہے ۔
 ان کا کہنا تھا کہ آپ کو پتا ہے مجھے پریشر میں کھیلنا آتا ہے، پاکستان کو مشکل وقت سے نکالیں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کا خسارہ بہت زیادہ ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرسے ملک چل رہا ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ وقت جلد آئے گا جب نوکریاں ڈھونڈنے ملک سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔
انہوں نے اپنے دورے کے دوران قطری سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
اس سے قبل عمران خان کی شاہی محل دیوان امیر پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، خطے کی سلامتی اور افغان امن عمل پر بات چیت کی۔
دوحا میں پاکستانی کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی بہت قدر کرتا ہوں، یہی لوگ اصل ہیرو ہیں، پاکستان کے ولن وہ لوگ ہیں جو ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں، ڈالرزکی کمی سے ملکی روپیہ گرتا ہے۔ 
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ملک سنبھالا تو 20 رنز پر4 آؤٹ ہوچکے تھے لیکن مجھے دباؤ میں کھیلنا آتا ہے، میانداد اورعمران خان وکٹ پرکھڑے ہیں، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں