They are 100% FREE.

اتوار، 27 جنوری، 2019

بنگلہ دیش نے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کو قبول کرنے سے انکار کردیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کو قبول کرنے سے انکار کردیا

ہائی کمشنر کے عہدے کے لیے نیا نام مانگ لیا۔نامزد ہائی کمشنر کو رد کرنے کی وجہ سامنے نہ آسکی

ڈھاکہ :بنگلہ دیش نے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہائی کمشنر کے عہدے کے لیے نیا نام مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر رفیع الزماں صدیقی گزشتہ سال فروری میں ریٹائر ہوگئے تھے۔ ان کی خصت کے بعد سے ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرکا عہدہ خالی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق وزارت خارجہ کے ذمہ دار افسر نےاس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دفتر خارجہ میں تعینات ڈائریکٹر جنرل سیدہ ثقلین کوگزشتہ سال مارچ میں ہائی کمشنر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے نامزد ہائی کمشنر کو قبول کرنے سے منع کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ہائی کمشنر کے عہدے کے لیے نیا نام بھیج دے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے نام رد کرنے کی کسی بھی وجہ نہیں آگاہ نہین کیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال اکتوبر ایک خبر کے مطابق پاکستان کی جانب سے 26 جنوری کو نئے ہائی کمشنر کے ایگریما کے لیے درخواست دی گئی تھی لیکن کافی عرصہ بیت جانے پر بھی ایگریما نہیں دیا گیا اور نہ کوئی جواب دیا گیا ہے۔ سفارتی قواعد و ضوابط کے مطابق صرف چھ ہفتوں میں ایگریما دینا ہوتا ہے وگرنہ اس کی وجہ بتانی ہوتی ہے۔ پاکستان نہ ایگریما نہ دینے پر تین مرتبہ بنگلہ دیشی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو بھی طلب کیا گیا مگر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں