They are 100% FREE.

جمعرات، 24 جنوری، 2019

یو اے ای سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرمنتقل ہوگئے

یو اے ای سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرمنتقل ہوگئے

یواے ای کا پاکستان کو3 ارب ڈالر مالی امداد دینے کا معاہدہ ہوا تھا، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر14 ارب 26 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے، جبکہ اسٹیٹ بینک کےزر مبادلہ کے ذخائر7 ارب 64 کروڑ ڈالر ہو گئے

متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر منتقل ہوگئے ہیں، یواے ای کے ساتھ پاکستان کا مالی امداد کی مد میں 3 ارب ڈالر دینے کا معاہدہ ہوا تھا، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 26 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے،جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر 7 ارب 64 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای سے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں23 کروڑ ڈالرکی کمی ہوئی ہے۔جس سےزرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 25 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک کے ذخائر26 کروڑڈالر کم ہوکر6 ارب63 کروڑ ڈالرہوگئے۔ جبکہ  شیڈول بینکوں کے ذخائر3 کروڑ ڈالر اضافہ سے6 ارب 62 کروڑ ڈالرہوگئے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی امداد ملنے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 26 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں